سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )فیس بک پر دوستی کے بعد قتل ہونے والے نوجوان شیرون کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق لاش پر گلے پر دو سمیت تین زخم موجود ہیں ۔دریں انثا شیرون قتل میں ملزمہ نائلہ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ملزمان میں سے قاتلہ کی ماں ،بہن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ لڑکی کا باپ اور بھائی فرار ہوچکے ہیں ۔تھانہ اہلکار عنصر نے بتایا کہ پہلے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ د رج تھا اب مسل میں نامزد ملزمان کو شامل کیا گیاہے ۔