• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،رحیم یار خان،پرائس کنٹرول و مجسٹریٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورڈویژن میں پرائس کنٹرولمجسٹریٹس کی کارکردگی انتہائی ناقص، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سخت ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں کیبنٹ کمیٹی نے سال 2016ء اور 2017ء کی کارکردگی کا موازنہ کیا جس میں بہاولپور،رحیم یارخان اوربہاولنگر کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی غیراطمینان بخش پائی گئی جس پر سخت ناراضگی کااظہارکیاگیالہٰذ ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طورپر اس حوالے سے سپیشل مہم کاآغاز کیاجائے اورپرائس مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کی جائیں۔
تازہ ترین