کوئٹہ ( این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 25مارچ کو لورالائی میں ایف سی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی میں 25مارچ کو ایف سی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہونگے تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم ، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر سمیت د یگر اعلیٰ شخصیات شرکت کرینگی ۔