• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا قیام اسلام کے لافانی نظریہ پرعمل میں آیاہے۔پاکستان کے نظریہ اورجغرافیہ کا تحفظ کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان کا کرپٹ حکمران ٹولہ نہ صرف قومی خزانے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیتا ہے ۔اوور سیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کے محافظ ہیں ۔پاکستان کے اسلامی تشخص کو قائم رکھنے کیلئے سامراج کے غلام حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کےلئے ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کا انتظام کیا جائے۔تقریب سے ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے ۔تقریب میں ریاض میں مقیم سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعتِ اسلامی کرپشن سے پاک اور باصلاحیت قیادت و کارکنان کی جماعت ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا گیاکہ پاکستان پر مسلط حکمران لیڈر نہیں ذاتی مفادات کے ڈیلر ہیں۔تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے۔ یاد رہے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق رابطہ عالمِ اسلامی کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ 
تازہ ترین