اسلام آباد (نامہ نگار) راولپنڈی ڈویژن میں مسافر گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ایک ماہ کے اندر گوجر خان مندرہ کے قریب پاکستان ایکسپریس اور گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کراچی جانیوالی مسافر کوچ کے پٹڑی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا۔ ادہر راولپنڈی ڈویژن میں ریگولر ڈی ایس بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی سی ایم صاحبزادہ امتیاز گریڈ19کے افسر کو ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے چار مہینے کیلئے ڈی ایس کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔ یہ وفاقی وزیر ریلوے کی میرٹ پالیسی کے بھی برعکس ہے حالانکہ گریڈ20کے افسران بھی موجود ہیں۔ ادھر ریلوے سٹیشن پر ڈراپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کی گاڑیاں مس ہونا شروع ہو گئی ہیں۔