کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی حکومت اسکواش کلاس روم پروجیکٹ کیلئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو فنڈز فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسکواش فیڈریشن اور قائم مقام آسٹریلین ہائی کمشنر کے درمیان مصحف علی میر اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں ایک میٹنگ ہوئی۔