سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گھریلو ناچاقی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر نے والی خاتون کو سپردخاک کر دیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ موضع کوٹ غلام محمد کے رہائشی دستگیر کی 25سالہ بیوی ایک بچے کی ماں شبانہ بی بی جس نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر دو روز قبل خودکشی کی تھی کو اسکے لواحقین تد فین کے لئےگو جرانوالہ اپنے آبائی علاقہ لے گئے۔