گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی/ بی کام پارٹ فرسٹ و سکینڈ کے سالانہ امتحانات2017ء کا آغاز 4اپریل2017ء کو ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ان سالانہ امتحانات کے انعقادکیلئےمتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔