گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں شادی کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے ہتھیانے پر خاتون سمیت 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس تھانہ ڈنگہ نے صاحبزادہ میاں آصف علی سے شادی کرنے کے عوض 7لاکھ روپے ادھار لینے اور واپسی کے مطالبہ پر دھمکیاں دینے پر بٹر شادیوال کی رہائشی شازیہ بی بی اورمظہر اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔