• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’چار سو افراد کے لئے بریانی بنانی ہے۔
گوشت ڈیوڑھا، مسالہ کم،
تیل زیادہ مت کیجئے گا۔
لوگ باتیں بناتے ہیں۔‘‘
میں نے کیٹرنگ سروس کے منیجر سے کہا۔
’’چھ ہزار فی دیگ کے حساب سے آٹھ دیگیں۔‘‘
انھوں نے بل پر لکھا۔
’’کچھ لوگ چاول نہیں کھاتے۔
ان کے لئے ایک دیگ چکن کا سالن۔
پچاس روٹیاں تندور کی، پچیس چپاتی۔
حلوے کا ایک تھال۔‘‘
میں نے آرڈر میں اضافہ کیا۔
’’یہ شادی والے ولیمے کا کھانا ہے یا حج ولیمے کا؟‘‘
منیجر صاحب نے پوچھا۔
میں نے بتایا،
’’یہ میرے والد کی موت کے ولیمے کا کھانا ہے۔‘‘
تازہ ترین