بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 7زیارت سنجاوی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جے یو آئی ف کے خلیل الرحمٰن دومڑ،پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سردار حبیب الرحمان دومڑ اور تحریک انصاف کے نور محمد دومڑ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
نشست جے یو آئی ف کے رکن گل محمد دومڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہےکہ ضمنی انتخاب کے لیے8امیدواروں میں مقابلہ ہے۔حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 728 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 32 ہزار 395 اور 27 ہزار 333 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔
ضمنی الیکشن کے لیےحلقہ میں59پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں دو ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ۔