جھنگ میں شوہر نے پسند کی شادی کے چند روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
کوٹ شاکر کے علاقے بلوکے رہائشی شفیق نے چند روز قبل 17 سالہ قرۃ العین سے پسند کی شادی کی اور اپنے گھر لے آیا،آج صبح مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کی لاش گھر سے برآمد کر لی ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کرکے فرار ہوگیا ، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔
پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔