کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نےتربت میں مردم شماری ٹیم کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا د دیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے کیلئے دشت روڈ پر بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دورا ن دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا ۔