صوابی( نمائندہ جنگ) ملک دانیال خان ایڈوکیٹ دوسری بار بھاری اکثریت سے صوابی بار کے صدر جب کہ محمد صغیر خان ایڈوکیٹ نویں بار جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے‘ انتخابات چیئر مین الیکشن کمیٹی خان حسین خان ایڈوکیٹ ، ممبران کمیٹی بخاری ایڈوکیٹ ، سید زمان ایڈوکیٹ اور ممبر فار کونسل اعجاز علی خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوئے ‘دیگر عہدیدار جو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ان میں نائب صدر عزیر عالم ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری جواد خان ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری وسیم خان ایڈوکیٹ ، لائبریرین سیکرٹری محمد فیاض خان ایڈوکیٹ شامل ہیں۔