• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، دریائے چناب میں7 ماہ پہلے ڈوبنے والے نوجوان کے قتل کامعمہ حل نہ ہوسکا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریائے چناب میں7 ماہ پہلے ڈوبنے والے نوجوان کے قتل کامعمہ حل نہ ہوسکا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ کے رہائشی نوجوان علی رضا جس کو 7 ماہ پہلے تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ دریائے چناب میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسکے دوستوں زوہیب ، اکرم اور شہزاد نے مبینہ طور پر دھکا دیکر ڈبو دیا تھا کے قتل معمہ حل نہ ہوسکا۔ اس سلسلہ میں ہومیو سائیڈ یونٹ کے عبدالرزاق نے بتایا کہ ملزم پارٹی نے دراخوست دیکر اپنی تفتیش تبدیل کروالی ہے اور اب مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی صدر کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقدمہ میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔
تازہ ترین