• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں بیداری صحافت واستحکام پاکستان کانفرنس

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) آزاد صحافت ہی آزاد ملک اورقوم کی بنیاد ہے قومی میڈیا نے ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی ، آمریت کے خاتمہ ،قانون وآئین کی بالادستی ،مظلوم کی امداد ،ظالم کی بیخ کنی اورانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے انتھک کردارادا کیا ۔حکومت علاقائی صحافیوں کے جان ومال ،عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض بلا خوف وخطر سرانجام دے سکےان خیالات کااظہار شیخ سہیل احد ، صدر پی ایف یو جے رانا عثمان ، جاوید معراج ، الیاس گجراوردیگرنے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمو د ڈوگر کی طرف سےمنعقدہ بیداری صحافت واستحکام پاکستان کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکیا ۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا محمدعثمان نے اعلان کیا کہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں شیخوپورہ میں ضلع بھر میں صحافی کارکنوں کا تربیتی کنونشن ہوگا جس کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہونگے۔
تازہ ترین