• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامکمل اے سی آرز، راولپنڈی سمیت4شہروں کے وارڈنز پروموشن سے محروم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)لاہورکے 40پولیس وراڈنزکو سینئرٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی دے دی گئی،اے سی آرزمکمل نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر4شہروں کے کسی وارڈن کوپروموشن نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق 24مارچ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں لاہورکے چالیس ٹریفک وارڈنزکوسینئرٹریفک وراڈن کے عہدے پرگریڈ16میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی جس کانوٹیفیکشن ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب عارف نوازخان کے دستخطوں سے جاری کردیاگیاہے پروموشن پانے والے وارڈنزکی ترقی آج 27مارچ سے بروبیشن بنیادوں پرتصورکی جائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب بھرمیں سینئرٹریفک وارڈن کی 520اسامیوں کے لئے پروموشن بورڈ کااجلاس سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کے بعدپہلی مرتبہ ہوا تاہم گذشتہ دس برس سے ترقی کے منتظر سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنزکی بڑی تعداد سالانہ خفیہ رپورٹس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ترقی پانے سے محروم رہی راولپنڈی کے 229وارڈنزکے کیس ڈی پی سی میں رکھنے کے لئے بھجوائے گئے تھے لیکن اے سی آرزنہ ہونے کی وجہ سے انہیں اعتراض لگاکرواپس کردیاگیاتھا ذرائع کاکہناہے راولپنڈی کے علاوہ فیصل آباد،ملتان اورگوجرانوالہ کے وارڈنزکے بھی اے سی آرمکمل نہ ہونے کی وجہ سے ترقی لینے سے محروم رہ گئے۔
تازہ ترین