• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن پرسنل انفارمیشن شیئرنگ میں ایک تہائی افراد قواعد و ضوابط پڑھتے ہیں

لندن (پی اے) پرنسل انفارمیشن آن لائن شیئرنگ کے لئے ایک تہائی سے بھی کم افراد قواعد و ضوابط کو چیک کرتے ہیں۔ تازہ ترین سٹڈی میں سامنے آیا کہ جواب دہندگان میں سے صرف 31 فیصد افراد قواعد و ضوابط پر مشتمل چھوٹا پرنٹ پڑھنے کی زحمت کرتے ہیں۔ پے منٹ انڈسٹری باڈی پے منٹس یوکے کے لئے کی نئی ریسرچ میں پتہ چلا کہ پرامن کمپیرژن ویب سائٹس، فنانشل سروسز ایپس، پراپرٹی ویب سائٹس کریڈٹ ریفرنسیز ایجنسیز آشن چیرٹی اور ڈیٹنگ ویب سائٹس پر ذاتی معلومات شیئر کرتے وقت صارفین کی اکثریت قواعد و ضوابط کے چھوٹے پرنٹ کو پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے۔ پے منٹس یوکے نے کہا کہ یہ صورت حال اس کی عکاس ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے کے حوالے سے کس طرح کی اپروچ رکھتے ہیں۔ 51 فیصد سے زائد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ اپنی پرائیویسی سیٹنگ چیک کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں ایڈوانسٹمنٹ کی وجہ سے منی مینجمنٹ میں لوگوں کو زیادہ وہ آن لائن کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور لوگ اپنے روزمرہ کے ٹاسک کے لئے آن لائن کام کرتے ہیں۔ سروے میں برطانیہ بھر سے 2100سے زائد افراد سے سوالات کئے گئے تھے۔ 10میں سے سات یعنی 68فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جدید طرز زندگی میں پرسنل انفارمیشن کی فراہمی بڑھ گئی ہے جبکہ 60فیصد جواب دہندگان محسوس کرتے ہیں کہ اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے۔
تازہ ترین