• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگرپارکر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام کوٹ (نامہ نگار) نگرپارکر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔کڑوا پانی پینے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل ہیڈکوارٹر نگرپارکر میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ شہر میں پانی کی تلاش میں بھٹکتی خواتین اور بچے حصول پانی کے لئے بے حال ہو گئے۔ ٹائون کمیٹی انتظامیہ نے تاحال شہر میں پانی کے متبادل حل کے لئے کو ئی اقدام نہیں کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زیر زمین شہر کا پانی شدید کڑوا ہو گیا ہے اور پانی کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔ ضلع انتظامیہ ہنگامی اقدام کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب ٹائون چیئرمین سردار خان کھوسو نے کہا ہے کہ نگرپاکر کے پہاڑوں سے آنے والے پانی کو اسٹوریج ڈیمز سے مخصوص لوگوں نے عارضی طور پر زراعت کے لئے استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے کنوئیں ریچارج نہیں ہوئے اور اب پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ مخصوص فنڈنگ کے باعث بڑے پیمانے پر اس مسئلے کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔
تازہ ترین