• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے 12سال سے جیل کی سلاخوں کی پیچھے قید قتل کے مقدمہ میں عمر قید کے ملزم ،مظہر قیوم کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ناکافی شواہد اور پراسیکیوشن کی کمزوری پر ملزم کو بری کردیا ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزم کی جانب سے محمد صدیق بلوچ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیشہ کی طرح پراسیکیوشن سچ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ، قانون کے مطابق جب پراسیکیوشن ناقابل یقین ہو تو ملزم کو سزا نہیں دی جاسکتی ۔
تازہ ترین