سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ کے مرکزی علاقہ جات میں خانہ شماری نہ ہوسکی۔ شہر سیالکوٹ کے مرکزی علاقہ جات چوک علامہ اقبال، نہال چند سٹریٹ، جامعہ مسجد ڈونگا باغ ، چوک بیری والا چوک ، امانت پورہ جناح پارک سمیت اہم علاقہ جات میں تاحال مردم شماری کا پہلا مرحلہ خانہ شماری پایہ تعمیل نہ تک پہنچ سکا جس سے لوگ پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ اس سلسلہ میں رابط پر اے سی سیالکوٹ شاہد عباس نے بتایا کہ ان علاقہ جات میں دوسرے مرحلےمیں کا م کیا جائے گا۔