کوھاٹ (نمائندہ جنگ ) کوہاٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔طالب علم حاضری کا رجسٹر پھاڑنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے روپوش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ پیر کے روز گورنمنٹ ہائی سکول کے طالبعلم شاہ زیب ولد اورنگزیب ساکن لاچی نے حاضری کا رجسٹر پھاڑنے پر سرزنش کے بعد مشتعل ہو کرسکول پرنسپل دلاور خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پرنسپل دلاور خان کی مدعیت میں واقعہ رجسٹر پھاڑنے کے تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزم شاہ زیب کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے روپوش ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔