لندن( پی اے) ایمچر باکسنگ میچ کے دوران رنگ میں بے ہوش ہونے والا 17 سالہ لڑکا بعد میں چل بسا، رپلی ڈربی شائر سے تعلق رکھنے والا ٹین ایچر پوسٹ مل سینٹر میں رنگ میں گر گیا تھا، اسے کنگز مل ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس ترجمان نے کہا کہ آفیسرز فی الوقت اس ٹین ایچر کی موت کو شک کی نظر سے نہیں دیکھ رہے، ٹین ایچر کا پوسٹ مارٹم اور باقاعدہ شناخت آئندہ دنوں میں ہوگی، سائوتھ نار منٹٹن سکول آف باکسنگ ایمچر باکسنگ ٹورنامنٹ کے پروموٹرز تھے پولیس کو رنگ میں نوجوان کے گرنے کے بعد طلب کیا گیا۔