گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، آرتھو وارڈ اور ٹی بی وارڈ کا معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد، ایم ایس ڈاکٹر شاہدمعروف، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔