راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے 2قدیم ترین تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیرکے لئے تخمینہ لاگت تیارکرلیاگیا،نئے مالی سال میں رقم جاری ہونے پرتعمیرشروع کردی جائے گی ،ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات پنجاب کے انجینئرزنے انگریزدورمیں تعمیرہونے راولپنڈی کے دو پولیس سٹیشنوں تھانہ چونترہ اورکلرسیداں کی نئی عمارتوں کی تعمیرکے لئے سٹی پولیس افسرراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی کی ہدایت پرتخمینہ لاگت بناکرسی پی اوآفس راولپنڈی بھیج دیاہے بتایاجاتاہے کہ ایک سو41برس قبل 1876میں برٹش انڈین گورنمنٹ کے دورمیں تعمیرہونے والے تھانہ چونترہ کی تعمیرکے لئے لاگت کاتخمینہ 7کروڑ30لاکھ روپے جب کہ ایک سو31برس قبل تعمیرکئے گئے تھانہ کلرسیداں کی نئی بلڈنگ کی تعمیرکے لئے لاگت کاتخمینہ 7کروڑچالیس لاکھ روپے لگایاگیا ہے ۔سی پی او ان دونوں پولیس سٹیشنوں کی تعمیرکے لئے بنائے گئے تخمینہ لاگت کی فائل سینٹرل پولیس آفس لاہوربھجوائیں گے ۔ بتایاجاتاہے کہ انگریزدورکے تعمیرشدہ دونوں پولیس سٹیشنوں کی عمارتیں خستہ حال ہوچکی ہیں۔