راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ضلع کونسل راولپنڈی کا 338اعشاریہ554ملین روپے کا عبوری بجٹ منظور کرلیا گیا ۔30جون2017تک کیلئے چیئرمین ضلع کونسل سیکرٹریٹ کیلئے بجٹ 11اعشاریہ 532ملین روپے،چیف آفیسرضلع کونسل آفس کیلئے17اعشاریہ392ملین روپے،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز14اعشاریہ816ملین روپے،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس13 اعشاریہ771ملین روپے،ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ4اعشاریہ854ملین روپےجبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز کیلئے 276اعشاریہ189ملین روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ تفصیلات کے حوالے سے ضلع کونسل ذرائع نے بتایا کہ یکم جنوری تا تیس جون2017تک کیلئے نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے80ملین روپے، سڑکوں،پلیوں، گلیوں اور نالوں کی مرمت و مینٹی نینس کیلئے10ملین روپے،بلڈنگز مرمت و مینٹی نینس کیلئے پانچ ملین روپے،سپورٹس سرگرمیوں کیلئے1اعشاریہ6ملین روپے،سول ڈیفنس کیلئے اعشاریہ ایک ملین روپے،یوتھ اینڈ کلچرل کیلئے بھی ایک اعشاریہ چھ ملین روپے شامل ہیں۔سی سی بی نئی سکیموں کیلئے اعشاریہ پانچ ملین روپے رکھے گئے ہیں۔پرانی جاری سی سی بی سکیموں کیلئے دس ملین روپے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی کل بجٹ حجم 232اعشاریہ884ملین روپے ہے۔