بھمبر (نامہ نگار) گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے دنیا کی کوئی طاقت اسے ریاست جموں و کشمیر سے الگ نہیں کر سکت۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی،برطانیہ زون کے سیکرٹری اطلاعات اظہر احمدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری قوم کا دشمن ہے اور پاکستان کشمیریوں کا محسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم 1947 سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن منزل کا واضح تعین نہ ہونے کی وجہ سے ہم آزادی سے دور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت و بلتستان جموں و کشمیر کا جزو لاینفک ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ریاست سے الگ نہیں کر سکتی گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا آئینی ، جغرافائی اور تاریخی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم بالخصوص نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔