• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،آغا نواب شاہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی فرد گھرانہ اور کوئی معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا انہوں نے کہا کہ علم کا متلاشی راہ حق کا مسافر ہے ٹیچرز طلباء وطالبات کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت بھی کریں تاکہ وہ معاشرے میں منفرد مقام حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آغا سید نواب شاہ نے کہا ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دینا ہوگا کیونکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔
تازہ ترین