• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت،کلی احمدون ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لیا جائے، عبدالہادی کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)متحدہ کاکڑ قومی اتحاد کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالہادی کاکڑ زین اللہ سارنگزئی، شمس الہادی سارنگزئی، بشیر احمد سارنگزئی نور محمد کاکڑ، اقبال احمد مہترزئی، حیات اللہ سارنگزئی، امین اللہ دمڑ،عبدالحمید سارنگزئی، داد محمد کاکڑ،نجیب اللہ بارگزئی، عبدالرحمن سارنگزئی اور دیگر کارکنوں نے بیان میں کہا کہ ضلع زیارت کلی احمدون ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس جائے ہسپتال میں کوئی سہولت بھی موجود نہیں عوام مشکلات کاشکار ہیں حکومت اور متعلقہ حکام صورتحال کا نوٹس لیں ۔
تازہ ترین