• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، لڑکی اغوا کرنے پر مجرم کو2سال قید اور جرمانے کی سزا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)لڑکی اغوا کرنے پر مجرم کو2سال قید اور جرمانے کی سزا ۔ گذشہ روز ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالقیوم نے اغوا کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نعیم کو2سال قید اور10ہزار جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مجرم نعیم عسکری کالونی میں ڈاکٹر رضوانہ کا خانسامہ تھا اور اس نے اسی علاقہ کے رہائشی فرحان کے گھر کام کرنے والی خاتون کرن کو اغوا کرلیا تھا جسکا کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین