سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ نے مقرر حد سے زائد بوجھ لادنے کی پاداش میں پانچ گاڑیوں کو بند کردیا اور ایک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاجبکہ 21گاڑیوں کو مجموعی طور پر 75ہزار روپے جرمانہ کیا جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیا۔ اسی دوران ناقص گیس سلنڈر کی تنصیب پر تین گاڑیوں کو بند کردیا گیا جبکہ 8گاڑیوں کو گیارہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔