سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) قتل کے ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ4کو بری کردیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے گذشتہ روز سٹی ڈسکہ میں مقتول سجاد کو قتل کرنے والے مجرم علام عباس کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ لواحقین کو اد اکر نے کا حکم سنایا اور عدم ادائیگی جرمانہ پر مجر م کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ مقدمہ کے شریک ملزمان ذیشان ، اشرف اور امدادعلی کو عدم ثبوت پر بری کردیا جبکہ ایک ملزم راشد بٹ مقدمہ کی سماعت دوران قتل ہو گیا تھا۔