چارسدہ (نمائندہ جنگ)چارسدہ میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ شدت پسند منصف ولد شاہنواز کو گرفتار کر کے اس کی نشان دہی پر 2خود کش جیکٹ،8کلو بارودی مواد ،33ریسیور ، 6ریمورٹ کنڑول ، ایک موبائل ،74ڈیٹو نیٹر ، ایک بوسٹر ، ٹائمر ، تین گز سیفٹی فیوز ، 2 عدد بیٹری, ہینڈ گرنیڈاور تحریب کاری میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 2009سے مختلف شدت پسند تنظیموں سے وابستہ رہا ہے اور تحریب کاری کے متعدد واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔