سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ اقبال سرویہ نے گورنمنٹ گرلز کالج حاجی پورہ سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا تو کالج کی پرنسپل شگفتہ نقوی سمیت سٹاف کے زیادہ تر ممبر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جبکہ درجہ چہارم کے ملازم کالج میں موجود تھے جس پر اظہار برہمی کرنے ہوئے انہوں نے پرنسپل کی غیر حاضری کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ پرنسپل چھٹی پر ہیں۔ رابطہ پر ڈائریکٹر کالج گوجرانوالہ نے بتایا کہ وہ آج کالج ہذامیں پنجاب اسمبلی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے کالج کی حالت زار کے بارے میں پنجاب اسمبلی میں تحریک استقاق جمع کروانے کے حوالے سے جواب کی تیاری کے سلسلہ میں کالج ہذا آئے تھے۔