• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جا سکتا، سراج الحق

Arrest Can Not Be Deprived Of The Right To Protest Siraj Ul Haq
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جا سکتا۔

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے خلاف آج جماعت اسلامی کراچی نے دھرنے کا اعلان کیا تھا جس سے قبل پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری شروع کردی گئی اور اس کے مرکز ادارۂ نور حق کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے، پولیس ظلم و جبر اور تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وضلعی حکومتیں احتجاج روکنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کرائیں،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کریک ڈاؤن کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،گرفتار کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین