گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں عدالت نے مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید عمران رضا نقوی نے تھانہ کڑیانوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم قدیر حسین کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق قدیر حسین نے دشمنی پر ریاض کو قتل کر دیا تھا۔