سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا اور گردونواح میں خوبرو بھکارنوں کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں۔ چھوٹے بچے ‘ بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد شہر بھر کے بازاروں‘ گلی محلوں‘ شاپنگ مالز‘ ہوٹلز‘ دکانوں پر مانگتی نظر آتی ہے ان بھکاریوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں، کئی ہٹے کٹے نوجوان بھی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر بھکارنیں بھیک مانگنے کی آڑ میں بازاروں میں وارداتیں بھی کرتی ہیں جبکہ گلی محلوں میں ایسے گھروں میں وارداتوں سے بھی اجتناب نہیں کرتیں جہاں پر مرد نہ ہوں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض ایسی بھی ہیں جو سرعام دعوت گناہ دیتی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے استدعا کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور شہر بھر میں بھیک مانگنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم صادر فرمائیں۔