سرگودھا (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ سرگودہا یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر گورنر پنجاب کی سیاسی تقریر سے ادارے کا تقدس پامال ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا عندیہ بھی سامنے آ یا ہے گور نر پنجاب نے حکومت کی تعمیر وترقی اور دیگر موضوعات پر تقریر کر کے شرکا کو مایوس کیا ہے. حالانکہ اس موقع پرگورنرپنجاب کو سرگودہا یونیورسٹی کی کارکردگی اوراس کیلئے مزید اقدامات کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔