سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، یوسی چیئرمینز ، سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن، ایکسین بلڈنگ ، ڈی او پلاننگ اور ڈی ایم اونے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے محکمہ تعمیر اور ایجوکیشن کے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ ضلع سیالکوٹ کے سرکاری سکولوں میں زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔