گجرات (نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن گجرات کے محلہ سلطان پورہ میں عائشہ عرف عاشی کے گھر 2 بھائیوں علی اظہر اور کامران اظہر ساکنائے پیارا نے مہمان آئی لڑکی ثانیہ بی بیکے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ لڑکی ثانیہ بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ شادیوال محمود کے میں کاشف علی کے گھر مہمان آئی ہوئی تھی، جہاں سے وہ محلہ سلطان پورہ میں اپنی سہیلی عائشہ عرف عاشی کے گھر ملنے گئی، وہاں عائشہ کی ملی بھگت سے گن پوائنٹ پر پہلے علی اظہر اور بعد میں اس کے بھائی کامران اظہر نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور خاتون کے بیگ سے نقدی22ہزارروپے، طلائی بالیاں اور موبائل فون نکال لیا، بعدازاں رات گئے جیل چوک میں 4 نامعلوم افراد کے حوالہ کردیا۔