ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی مدت رواں ماہ 26اپریل کو ختم ہو جائے گی 19جون 2012کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سید یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں نااہل قراردیا تھا اورواضح کیا تھا کہ انہیں 26اپریل 2012سے نااہل سمجھا جائے ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت رواں ماہ 26اپریل کو ختم ہوجائے گی ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینئرقیادت کرے گی،دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں اپنے آبائی حلقے این اے 151یا ملتان شہر کے کسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔