مظفرآباد (نامہ نگار)واپڈا اور نیلم جہلم پراجیکٹ ٹھوٹھہ مالسی کی انتظامیہ کا دوہرا معیار۔پراجیکٹ میں استعمال ہونے والی بجلی من پسند افراد کے گھروں میں دی جانے لگی ۔پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے استعمال کی جانے والی بجلی صرف پراجیکٹ میں ہی استعمال کی جا سکتی ہے مگر پراجیکٹ کی انتظامیہ اور واپڈا کی ملی بھگت سے بجلی گھروں میں بھی استعمال کی جا رہی ہے ۔جس کی وجہ سے پراجیکٹ کے دیگر متاثرہ علاقوں کے متاثرین میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے ۔گوڑی ،مالسی ،ٹھوٹھہ ،مجہوئی کے عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے پی ڈی نیلم جہلم پراجیکٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اگر پراجیکٹ میں استعمال ہونے والی بجلی گھروں میں دی جا سکتی ہے تو تمام علاقوں کے عوام کو بلاتخصیص بجلی فراہم کی جائے اور چند گھرانوں میں بجلی دینے کا فوری نوٹس لیا جائے۔