• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،گھریلو ناچاقی پر شوہرنے بیو ی کو موت کے گھاٹ اتا ردیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھریلو ناچاقی پر شوہرنے تیز رھار آلے کیساتھ 4بچوں کی ماں کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتا ردیاتفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ کا رہائشی غضنفر نامی شخص نے اپنی 30سالہ بیوی فرح 4بچوں کی ماں کو گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے کیساتھ اسکا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر غضنفر نے تیز دھار آلے ساتھ فر ح کا گلہ کاٹ دیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تازہ ترین