گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یونین کونسل 7شاہین آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے سلسلہ میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خادم گوجرانوالہ توفیق بٹ ایم پی اے اور میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے خصوسی طور پر شرکت کی۔علاقہ کی نئی تعمیر ہونیوالی گلیوں کا افتتاح کیا گیا۔جلسہ میں توفیق بٹ ایم پی اے ،سٹی میئر شیخ ثروت اکرام،یو سی چیئرمین سید طاہر حسین شاہ،وائس چیئرمین عبدالستار بھولاگجر، چیئرمین سرفراز خان ،چیئرمین میاں سہیل ریاض،وائس چیئرمین حاجی نثار،سٹی یوتھ کونسلرسید ولید شاہ، کوآرڈینیٹر پی پی96 خرم بٹ،وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ نواز حفیظ،ظفر اللہ سوہی،میاں شہباز رشید،میاں ندیم ،شبیر مغل،چیئرمین لالہ ظہیر احمد صدر اتحاد گروپ میاں سلیم،کونسلرزمحمد علی مغل،حاجی حبیب کھوکھر،شاہد خان خٹک ،ظفر اکبر قریشی،ڈاکٹر زاہد محمود،چوہدری ارشد بلا پہلوان،یوتھ رہنما نعمان مغل،بابر بٹ ،علی رضا مغل و دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کارکنا ن نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،جلسہ میں اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔