• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: 20 مریدوں کا قتل، گدی نشین کا اعتراف جرم

Sargodha Custodian Killed 20 Followers Confessed Crime Himself
سرگودھا میں گدی نشین نے ساتھیوں سے مل کر مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 20 مریدوں کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا۔گدی نشین عبدالوحید سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد نے اعتراف جرم کرلیا۔ قتل کیے گئے 8 مریدوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے مطابق نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم دربار مبینہ طور پر علی محمد گجرکے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ پر موجود 6 خواتین سمیت 22 افراد کو کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کیا اور پھر انہیں ڈنڈوں اور خنجر کے وار کیے گئے۔

عبدالوحید کے تین مریدوں نے بھاگ کر جان بچائی، اسپتال میں تینوں زخمی افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے 8 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر نے کے بعد ان کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ قتل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کہتے ہیں عبدالوحید مریدوں پر تشدد کر کے کہتا تھا کہ ان کا جسم پاک ہونے لگا ہے۔ واقعے میں گدی نشینی کےتنازع کاپہلو نظرنہیں آتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالوحید الیکشن کمیشن سرگودھا کا ملازم ہے،اس سے آفس کارڈ بھی برآمدہوا ہے۔

ادھر مقامی افراد کا کہناہے کہ عبدالوحید مہینے میں ایک دو بار درگاہ پر آتا تھا۔ مریدوں پر تشدد کر تا تھا، انہیں برہنہ کر کے آگ بھی لگاتا تھا۔

قتل کئے گئے11افراد کا تعلق سرگودھا، 2 کا اسلام آباد،2 کا تعلق لیہ، ایک کا میانوالی، ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے۔ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین