سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی منظوری نہ ہوسکی جسکی وجہ سے ملازمین کی ترقی اور نئی تعیناتیوں کا عمل تعطل کاشکار ہے۔ اس سلسلہ میں رابط پر سی او میونسپل کارپوریشن ظفر قریشی نے بتایا کہ انہیں بزنس رولز موصول ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ چار روز کے اندر شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ وصول ہو جائیں گے جسکے بعد میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں کا تعطل شدہ عمل ختم ہو جائے گا۔