گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پولیس کی جانب سے گشت کے نظام کو موثر بنانے کیلئے موٹر سائیکلوں پر لگائی جانیوالی نیلے رنگ کی ریوالنگ لائٹس غائب ہو ئی ہیں ،چند ماہ قبل سی پی او گوجرانوالہ نے گشت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نیلے رنگ کی لائٹس ، موٹر سائیکلوں پر نصب کی تھی مگر متعدد پولیس ملازمین کی مبینہ غفلت و لاپرواہی سے نیلے رنگ کی لائٹس غائب ہو گئی ہیں ، بعض پولیس ملازمین نے لائٹس اتار کر اپنی پرائیویٹ گاڑیوں میں لگا رکھی ہیں ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ بعض موٹر سائیکلوں کی لائٹس خراب ہو گئی تھیں ، جنہیں جلد مرمت کر کے دوبارہ لگا دیا جائیگا اگر کسی پولیس ملازم نے سبز رنگ کی لائٹس اپنی گاڑی پر لگائی ہوئی ہوں گی تو اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔