ملتان ، مردان،سیالکوٹ (نمائندگان ،ایجنسیاں ) مردان میں دہشتگرد گرفتار، سیالکوٹ میں نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا رحیم یار خان ،فاضل پور ،جہانیاں میں گھر گھر تلاشی لی گئی تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ مردان نے چارسدہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو بارود اور دستی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس کا کوئی نیٹ ورک بھی موجود ہو سکتا ہے ٗمبینہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں سیالکوٹ تحصیل ظفر وال کی حدود سے گزرنے والے نالہ ڈیک سے مقامی لوگوں نے ایک بھارتی ساختہ 10کلو وزنی اینٹی ٹینک بارودی سرنگ دیکھ کر اس کی اطلاع حکام کو کردی جس کے بعد سیالکوٹ سے عملہ بم ڈسپوزل نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا ۔تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود میں واقع بستی بررڑہ میں رینجرز ، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران تیس گھروں کی تلاشی لی اس دوران 15 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا بعد ازاں کوائف کی تصدیق کے بعد کلیئر قرار پانے پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔ ایک شخص سے بندوق بھی قبضہ میں لی گئی جس کا اس نے لائسنس پیش کیا۔ رینجرز نے رکھ فاضل پور اور کوٹلہ اندرون میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15گھروں کی تلاشی لی گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد گھروں سے 2 رائفل ، 3پسٹل، 2کلاشنکوف، 4 بندوق اور 100سے زائد کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔جہانیاں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمدارشد،محمداحسان سے500گرام چرس،پرویزسے 50گرام چرس،محمداقبال سے100لیٹر شراب،اکرام سے2پسٹل برآمدکرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا جبکہ 5مشتبہ افرادمحمدعدیل،محمدعرفان،محمدسجاول،محمدمدثر،عرفان اسماعیل کو بھی حراست میں لیا گیادریں اثناء سرچ آپریشن کے دوران 40گھروں کی تلاشی لی گئی 82افرادکی بائیو میٹرک 3اشتہاری اور5عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔