سرگودھا(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے شہر بھر میں پھٹہ لگانے کی جگہ پر پختہ دکانیں تعمیر کرنیوالوں سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرایہ وصول کرنے کیلئے رینٹ برانچ کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے 25 سال قبل پھٹہ لگانے کیلئے دکانداروں کو معاہدے کے تحت 3 فٹ عارضی استعمال کرنے کیلئے دی تھی مگر دکانداروں نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 فٹ کی جگہ 4-4‘ 5-5 فٹ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے دکانیں آگے بڑھالیں جبکہ مارکیٹ میں اس جگہ کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے آمدن میں اضافہ کیلئے تمام دکانداروں سے جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے دکانیں آگے بڑھا لی ہیں ان سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلدیہ سرگودھا کے خسارے کو پورا کیا جاسکے۔