• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ،چک 9جنوبی میں گیس منصوبے کیلئے کھدائی کا آغاز

سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا نے چک 9جنوبی میں سوئی گیس پائپ لائن کی کھدائی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ محاذ آرائی کی سیاست کسی صورت ملک کے لئے مناسب نہیں ہے ۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم کی بہبود کے لئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔ این اے 65 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اورکارپٹ سڑکوں کا جال بچھا یا جارہا ہے۔ متعدد سکولوں کالجوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور90 سے زائد چکوک کو سوئی گیس کی فراہمی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے اورآئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے ۔ مخالفین ہمارے ترقیاتی کام دیکھ کر حواس باختہ ہونے کی بجائے عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا شعار بنائیں۔ اس موقع پر رانا ندیم احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین